امریکی حملوں میں 5 عرب ریاستوں کی سرزمین کے استعمال پر ایران کا اقوام متحدہ میں احتجاج

امریکی حملوں میں 5 عرب  ریاستوں کی سرزمین کے استعمال  پر ایران کا اقوام متحدہ میں احتجاج

تہران (نیوز ایجنسیاں)ایران نے امریکی حملوں میں 5 عرب ریاستوں کی سرزمین کے استعمال پر اقوام متحدہ سے باقاعدہ احتجاج کیا ہے ۔

ایران کے اقوامِ متحدہ میں سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ کے دوران امریکا کی جانب سے خلیج فارس کے 5 عرب ممالک کی فضائی حدود اور سرزمین کے غیرقانونی استعمال پر عالمی ادارے سے شدید احتجاج کیا ۔امیر سعید ایروانی نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو بھیجے گئے خطوط میں یہ موقف پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں