ناروے کا 16سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کا اعلان

ناروے کا 16سال سے کم عمر بچوں کیلئے  سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کا اعلان

اوسلو(اے ایف پی)ناروے نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال ایک ایسا بل پیش کرے گا جس کے تحت 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل نیٹ ورکس کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی۔۔۔

 اور اس کے ساتھ ہی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو صارفین کی عمر کی تصدیق کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔نارویجن وزیراعظم جوناس گہر اسٹور نے ایک بیان میں کہاکہ ہم یہ قانون اس لئے لا رہے ہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ بچوں کا بچپن، بچپن ہی رہے ۔ کھیل، دوستی اور روزمرہ زندگی کو الگورتھمز اور سکرینز کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں