اٹلی نے چینی ہیکر امریکا کے حوالے کر دیا
روم(اے ایف پی) اٹلی نے ایک چینی ہیکر کو امریکا کے حوالے کر دیا ۔ پولیس کے مطابق یہ شخص جولائی 2025 میں میلان کے مالپنسا ایئرپورٹ پر گرفتار ہوا تھا ،ملزم چینی حکومت کے لیے کام کرتا تھا۔ ۔۔
اس پر ویکسین ریسرچ میں شامل امریکی حکومتی اداروں، تحقیقی اداروں اور یونیورسٹیوں کو ہیک کرنے کا الزام ہے ۔ مشتبہ شخص شنگھائی کی ایک بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کا سابق سربراہ ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پر کووڈ19 وبا کے دوران اپنی حکومت کیلئے جاسوسی کرنے کا الزام بھی تھا۔