بنگلہ دیش:عسکریت پسندوں کی دھمکیاں ،ہوائی اڈوں پر سکیورٹی سخت
ڈھاکہ (اے ایف پی)بنگلہ دیش نے عسکریت پسندوں کی دھمکیوں کے بعد ہوائی اڈوں پر سکیورٹی سخت کر دی ۔ پولیس نے ممکنہ حملے کی وارننگ دی ہے۔۔
، جس میں ایک مشتبہ عسکریت پسند اور دو سابق فوجی شامل ہو سکتے ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 8ہوائی اڈوں پر سکیورٹی سخت کر دی۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد دھماکا خیز مواد یا ہتھیار استعمال کر کے ہوائی اڈوں ، پارلیمنٹ اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ بنگلہ دیش میں ماضی میں بھی القاعدہ اور دیگر عسکری گروپ سرگرم رہے ہیں۔، جس کے نتیجے میں کئی شہری اور غیر ملکی ہلاک ہو چکے ہیں۔