رومانیہ میں سیاسی بحران :وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور
بخارسٹ (اے ایف پی)رومانیہ کی پارلیمنٹ نے منگل کو سوشل ڈیموکریٹس اور فارج رائٹ پارٹی کی تجویز پر لبرل وزیر اعظم ایلیے بولوجان کی برطرفی کے لیے عدم اعتماد کی قرارداد منظور کر لی۔
464 رکنی پارلیمنٹ میں 281 ووٹوں سے قرارداد کامیاب ہوئی۔ سوشل ڈیموکریٹس نے حکومت چھوڑ کر فارج رائٹ پارٹی اے یو آر کے ساتھ مل کر یہ اقدام کیا، جس سے ملک میں سیاسی بحران مزید بڑھ گیا ہے ۔