واشنگٹن :ایران جنگ کیخلاف پل پر احتجاج 5روز بعد ختم

 واشنگٹن :ایران جنگ کیخلاف پل پر احتجاج 5روز بعد ختم

فلوریڈا کے رہائشی گائیڈو نے پل پر خیمہ بھی نصب کیا تھا،سڑک بند کر کے مذاکرات جدو جہد عملی اقدامات کا باعث بنے گی:گائیڈو ،پولیس کے ملزم پر متعدد الزامات

واشنگٹن (اے پی)فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے گائیڈو رائخسٹاٹر نے واشنگٹن میں ایران جنگ کیخلاف پل پر احتجاج 5روز بعد ختم کر دیا ،گائیڈو رائخسٹاٹر بدھ کی صبح فریڈرک ڈگلس میموریل برج کے ایک محراب سے نیچے اتر آیا، جہاں وہ یکم مئی سے ایران جنگ کے خلاف احتجاج کر رہا تھا۔ اس کی موجودگی کے باعث ٹریفک بارہا متاثر ہوئی جبکہ پولیس نے سڑکیں بند کر کے اس سے مذاکرات کیے ۔رائخسٹاٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے خیمے کی تصاویر شیئر کیں  اور پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ وہ نیچے اتر کر گرفتاری دے گا۔اس نے اپنے پیغام میں لکھامجھے امید ہے کہ میرے اس اقدام نے آپ کو تحریک دی ہوگی اور یہ امن کے مقصد اور ہمارے مستقبل کی جدوجہد کے لیے مزید عزم اور عملی اقدامات کا باعث بنے گا۔پولیس نے اس پر راستہ روکنے ، غیر قانونی داخلے اور احکامات نہ ماننے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ وہ اس سے قبل 2022 میں بھی اسی پل پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر چکا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں