ٹرمپ کی میڈیا کمپنی کو پہلی سہ ماہی میں 40کروڑ ڈالر خسارہ
واشنگٹن(اے ایف پی)صدر ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 40کروڑ ڈالر سے زائد کا مالی نقصان ہوا ہے۔
کمپنی کی رپورٹ کے مطابق آمدن 10لاکھ ڈالر سے بھی کم رہی۔ نقصان کی بڑی وجہ کرپٹو کرنسی کی قیمتوں میں شدید کمی بنی، جس کے باعث کمپنی کی ڈیجیٹل اثاثوں کی مالیت متاثر ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے گزشتہ سال اڑھائی ارب ڈالر اکٹھے کیے تھے ، تاہم مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ نے اس شعبے کو نقصان پہنچایا۔