ٹرمپ کی وارننگ کے باوجود تائیوان نے خود کو آزاد و خودمختار ریاست قرار دیدیا

ٹرمپ کی وارننگ کے باوجود  تائیوان نے خود کو آزاد و  خودمختار ریاست قرار دیدیا

تائی پے(اے ایف پی)ٹرمپ کی جانب سے باضابطہ آزادی کے اعلان سے باز رہنے کے انتباہ کے باوجود تائیوان نے خود کو ایک آزاد اور خودمختار جمہوری ریاست قرار دے دیا ہے۔

تائیوان کی وزارت خارجہ نے ہفتے کو جاری بیان میں واضح کیا کہ جزیرہ چین کے تابع نہیں اور ایک خودمختار ریاست کے طور پر قائم ہے ۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے چین کے دورے کے بعد تائیوان پر زور دیا کہ وہ کشیدگی میں اضافہ نہ کرے ۔واضح رہے چین تائیوان کو اپنی سرزمین کا حصہ قرار دیتا ہے ۔بیان کے بعد چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں