سری لنکا :گاڑیوں کی درآمد پر 50 فیصد اضافی ٹیکس عائد

سری لنکا :گاڑیوں کی درآمد  پر 50 فیصد اضافی ٹیکس عائد

کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا نے درآمدات میں کمی اور کرنسی پر دباؤ کم کرنے کیلئے گاڑیوں پر کسٹمز ڈیوٹی میں 50 فیصد اضافی سرچارج عائد کردیا۔

 نائب وزیر خزانہ انل جینتھا کے مطابق حکومت عوام سے اپیل کر رہی ہے کہ وہ گاڑیوں کی درآمد تین ماہ تک موخر کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافے اور زرمبادلہ کے دباؤ کے باعث سری لنکن روپیہ مزید کمزور ہوا ہے ۔ ملک پہلے ہی توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اور ایندھن کی راشننگ کر رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں