غزہ جنگ کیخلاف آواز اٹھانے کے باوجود مجھے پہلے سے زیادہ کام مل رہا :ہسپانوی اداکار

غزہ جنگ کیخلاف آواز اٹھانے  کے باوجود مجھے پہلے سے زیادہ  کام مل رہا :ہسپانوی اداکار

کانز(اے ایف پی)ہسپانوی اداکار ہاویر بارڈیم نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کے خلاف کھل کر آواز اٹھانے کے باوجود انہیں پہلے سے زیادہ کام مل رہا ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار نے کانز فلم فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور غزہ تنازع پر عالمی بیانیہ تبدیل ہورہا ہے ۔ بارڈیم نے رواں سال آسکر تقریب میں ’’نو ٹو وار، فری فلسطین‘‘ کا نعرہ لگایا تھا۔ دوسری جانب اداکارہ سوسن سیرینڈن سمیت کئی فنکار اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف بیانات کے بعد کام متاثر ہونے کی شکایت کرچکے ہیں۔ بارڈیم ان دنوں ہدایتکار روڈریگو سوروگوئین کی فلم ’’دی بیلووڈ‘‘ میں جلوہ گر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں