بڈگام واقعے کی مذمت
سرینگر (اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ضلع بڈگام کے علاقے گلوان پورہ میں ایک 12 سالہ بچی کی بے۔۔۔
حرمتی اور قتل پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے دل دہلا دینے والاواقعہ قرار دیا ہے ۔ میر واعظ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں واقعے کی شفاف، مکمل اور مقررہ وقت میں تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بچی کی موت پر غمزدہ ہیں جو ایک درسگاہ جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے معاشرے کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور بچوں کی حفاظت پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔