لبنان :اسرائیلی حملے ،2امدادی کارکنوں سمیت 9شہید

لبنان :اسرائیلی حملے ،2امدادی  کارکنوں سمیت 9شہید

بیروت(اے ایف پی) لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فضائیبیروت(اے ایف پی) لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے ، جن میں دو امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔۔۔

 لبنانی حکام کے مطابق متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا ، بیروت کے قریب ایک گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سے آنے والے ایک ڈرون اور دو راکٹوں کو مار گرایا گیا۔حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجیوں پر راکٹ حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔اسرائیلی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر حزب اللہ نے شمالی اسرائیلی آبادیوں پر حملے جاری رکھے تو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ حملوں کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے ، جن میں دو امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔ لبنانی حکام کے مطابق متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا ، بیروت کے قریب ایک گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سے آنے والے ایک ڈرون اور دو راکٹوں کو مار گرایا گیا۔حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجیوں پر راکٹ حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔اسرائیلی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر حزب اللہ نے شمالی اسرائیلی آبادیوں پر حملے جاری رکھے تو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں