ڈنمارک کی نئی کابینہ کا اعلان پہلی بار خواتین وزرا کی اکثریت

ڈنمارک کی نئی کابینہ کا اعلان  پہلی بار خواتین وزرا کی اکثریت

کوپن ہیگن(اے ایف پی) ڈنمارک کی وزیرِاعظم میٹ فریڈرکسن نے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے جس میں پہلی بار ملک کی تاریخ میں خواتین وزرا کی تعداد مردوں سے زیادہ ہو گئی ہے ۔۔۔

حکومت کی تشکیل مارچ کے غیر حتمی انتخابات کے بعد کئی ماہ کی سیاسی مشاورت کے نتیجے میں ممکن ہوئی، جس میں سوشل ڈیموکریٹس، سوشلسٹ پیپلز پارٹی، رادیکال وینسٹرے اور سنٹر پارٹی نے اتحاد قائم کیا۔نئی کابینہ میں 21 وزرا شامل ہیں جن میں 11 خواتین ہیں،تجزیہ کاروں کے مطابق نئی حکومت کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل نہیں، جس کے باعث اسے قانون سازی کیلئے دیگر جماعتوں کی حمایت درکار ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں