روس کی ایران میں تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو پر آمادگی

روس کی ایران میں تباہ ہونے  والے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو پر آمادگی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایران کے جنگ سے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔

ایران کی وزارت برائے بین الاقوامی اُمور کے سربراہ محمد ولی الادینی نے کہا کہ جنگ کے دوران ملک کے اہم بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کے بعد، روس کے نائب وزیر توانائی مارشاوین نے تعمیر نو میں حصہ لینے کے لیے اپنے ملک کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ توانائی اور بجلی کے شعبوں میں روسی کمپنیوں کی تکنیکی اور اعلیٰ صلاحیت کو دیکھتے ہوئے ماسکو کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیرِ نو اور تزئین و آرائش اور ضروری آلات کی فراہمی میں حصہ لینے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کرے ۔الادینی نے امید ظاہر کی کہ یہ تعاون پانی اور بجلی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی اور انتظامی تعاون کو مضبوط اور وسعت دینے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں