اقوامِ متحدہ کی بیروت پر اسرائیلی حملوں کی مذمت فریقین سے تحمل کی اپیل

 اقوامِ متحدہ کی بیروت  پر اسرائیلی حملوں کی مذمت فریقین سے تحمل کی اپیل

نیویارک (اے ایف پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بیروت پر اسرائیلی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب امریکا اور ایران کے درمیان ایک فریم ورک امن معاہدے تک پہنچنے کی توقع کی جا رہی تھی۔

 انتونیو گوتریس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملے جنگ بندی کے باوجود کئے گئے حالانکہ امریکا اور ایران کے درمیان ایک ایسے معاہدے کی امید تھی جو موجودہ تنازع کے پرامن حل کی راہ ہموار کر سکتا ہے ۔انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ اس نازک مرحلے پر انتہائی تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تاکہ خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان نہ پہنچے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں