ایتھوپیا:پارلیمانی انتخابات، حکمران جماعت 90 فیصد نشستوں پر کامیاب

ایتھوپیا:پارلیمانی انتخابات، حکمران جماعت 90 فیصد نشستوں پر کامیاب

ادیس ابا با(اے ایف پی)ایتھوپیا میں الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم ابی احمد کی جماعت پراسپیرٹی پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔

نتائج کے مطابق پارٹی نے 486 میں سے 438 نشستیں جیت کر تقریباً 90 فیصد نشستوں پر قبضہ جما لیا ہے ۔ انتخابی عمل میں تقریباً 4 کروڑ ووٹرز نے حصہ لیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کئی علاقوں میں سکیورٹی مسائل کے باعث پولنگ متاثر ہوئی۔واضح رہے ابی احمد 2018 سے ملک کے وزیراعظم ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں