روس اور یوکرین کے ایک دوسر ے پر حملے ،7ہلاک ،48زخمی

روس اور یوکرین کے ایک  دوسر ے پر حملے ،7ہلاک ،48زخمی

ماسکو،کیف(اے ایف پی)روس اور یوکرین کے ایک دوسر ے پر حملوں میں 7افراد ہلاک ،48زخمی ہوگئے ۔

روس کے زیر قبضہ کریمیا پر یوکرین کے ڈرون اور میزائل حملے میں چار افراد ہلاک ، 28 زخمی ہو گئے ۔ حملوں کے بعد بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی جبکہ سکیورٹی خدشات کے باعث پٹرول پمپس پر ایندھن کی فروخت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ۔ یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں روسی فوجی لاجسٹک مراکز، توانائی تنصیبات اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا۔ ادھر مشرقی یوکرین میں روسی حملوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور20زخمی ہوگئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں