البانیا:ٹرمپ فیملی کے منصوبے کیخلاف بڑا مظاہرہ ، وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ
تیرانا (اے ایف پی)البانیا کے دارالحکومت تیرانا میں ہزاروں افراد نے ٹرمپ کے خاندان سے منسلک لگژری ریزورٹ منصوبے کیخلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مارچ کیا۔
مظاہرین نے منصوبے کو قومی قدرتی ریزرو میں تعمیر کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے بدعنوانی اور غیر شفافیت کی علامت قرار دیا۔ احتجاجی ریلیاں کئی ہفتوں سے جاری ہیں، تاہم ہفتے کو ہونے والا مظاہرہ اب تک کا سب سے بڑا قرار دیا جا رہا ہے ۔ شرکا نے وزیراعظم ایڈی راما کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا اور ’’البانیا برائے فروخت نہیں‘‘ کے نعرے بلند کیے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔