امریکی سینیٹ :ایران کیساتھ جنگ ختم کرنیکی علامتی قرارداد منظور
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی سینیٹ نے منگل کو صدر ٹرمپ کی ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے سے متعلق ایک علامتی قرارداد منظور کر لی ہے۔۔۔
جسے وائٹ ہاؤس کے لیے ایک نئی سیاسی سرزنش قرار دیا جا رہا ہے ۔یہ قرارداد ایوانِ نمائندگان سے منظور ہونے کے بعد سینیٹ میں 50 کے مقابلے میں 48 ووٹوں سے منظور ہوئی۔ اس میں صدر ٹرمپ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جاری دشمنی میں امریکی فوجی مداخلت ختم کریں، جب تک کانگریس واضح طور پر فوجی کارروائی کی اجازت نہ دے ۔یہ قرارداد \"کنکرنٹ ریزولوشن\" ہونے کے باعث صدر کی منظوری کے لیے نہیں جاتی اور اس کی قانونی حیثیت پر بھی اختلاف پایا جاتا ہے ۔