نائجر کا انٹرنیشنل کریمنل کورٹ سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان

نائجر کا انٹرنیشنل کریمنل کورٹ  سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان

ابوجا(اے ایف پی)نائجر کی فوجی حکومت نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ سے علیحدگی کیلئے باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔۔۔

 دی ہیگ میں قائم عدالت کے مطابق یہ درخواست 18جون کو موصول ہوئی، جو ایک سال بعد نافذ العمل ہوگی۔ نائجر نے گزشتہ سال مالی اور برکینا فاسو کے ساتھ مل کر عدالت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں