نیتن یاہو کرپشن کیس،عدالت نے ایک بار پھر رشوت کا الزام واپس لینے کی سفارش کر دی

نیتن یاہو کرپشن کیس،عدالت  نے ایک بار پھر رشوت کا الزام  واپس لینے کی سفارش کر دی

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف جاری بدعنوانی مقدمات میں عدالت کے 3 ججز نے ایک بار پھر استغاثہ کو رشوت کے الزام پر نظرثانی اور ممکنہ واپسی کی سفارش کی ہے ۔۔۔

عدالت نے اس سے قبل بھی تین سال پہلے اسی نوعیت کی تجویز دی تھی اور قرار دیا تھا کہ رشوت کے الزامات کو ثابت کرنا مشکل ہو سکتا ہے ۔ سماعت کے دوران وکیلِ دفاع نے مؤقف اختیار کیا کہ اس الزام کی موجودگی میں مقدمے کا عمل مزید طویل ہو جائے گا۔استغاثہ کے مطابق نیتن یاہو پر سرکاری فیصلوں کے بدلے نجی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے الزامات ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں