البانیہ میں ٹرمپ خاندان سے منسلک منصوبے کیخلاف مظاہرے جاری

البانیہ میں ٹرمپ خاندان سے منسلک  منصوبے کیخلاف مظاہرے جاری

تیرانا(اے ایف پی)البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں ہزاروں افراد نے ایک متنازع سیاحتی منصوبے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا ہے ، جو امریکی صدر ٹرمپ کے خاندان سے منسلک بتایا جا رہا ہے ۔

مظاہرین کے مطابق زویرنیک کے قدرتی ذخائر میں مجوزہ 4اعشاریہ6 ارب ڈالر کے لگژری ہوٹل منصوبے سے ماحول اور ہجرت کرنے والے پرندوں کی رہائش کو خطرہ لاحق ہے ۔ احتجاجی تحریک کو ’’فلیمنگو ریولوشن‘‘ کا نام دیا گیا ہے ، جو مسلسل کئی ہفتوں سے جاری ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں