کاکروچ جنتا پارٹی کا 20جولائی کونئی دہلی میں پارلیمنٹ تک مارچ کا اعلان
نئی دہلی (اے پی پی)کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی)نے اعلان کیا ہے کہ وہ 20جولائی کو مانسون اجلاس کے پہلے دن پارلیمنٹ تک پرامن مارچ کرے گی۔
پارٹی کا دارالحکومت دلی کے جنتر منتر پر پر امن دھرنا 21ویں روز بھی جاری رہا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نوجوانوں کی زیر قیادت تنظیم سی جے پی امتحانات میں بے ضابطگیوں کے سلسلے میں مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔