کرپشن الزامات،شمالی کوریا کے سربراہ نے اعلیٰ فوجی عہدیدار کو برطرف کرا دیا

کرپشن الزامات،شمالی کوریا کے سربراہ  نے اعلیٰ فوجی عہدیدار کو برطرف کرا دیا

سیول(اے ایف پی)شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار کو کرپشن کے الزامات پربرطرف کرا دیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق جنرل پولیٹیکل بیورو کے سابق نائب سربراہ پاک ہوئی چول کو رشوت لینے اور شاہانہ طرز زندگی اختیار کرنے کے الزام میں حکمران ورکرز پارٹی کی مرکزی قیادت سے برطرف کر دیا گیا ،معاملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔ کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ بد عنوانی پارٹی کے نظم و ضبط اور ریاستی مفادات کے خلاف ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں