نیوزی لینڈ اور بھارت کا تزویراتی شراکت داری قائم کرنیکا اعلان
دفاع، سلامتی، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کیاجائیگا:مشترکہ بیان
آکلینڈ(اے ایف پی)نیوزی لینڈ اور بھارت نے دفاع، سلامتی، تجارت اور سفارتی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں "تزویراتی شراکت داری" قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم مودی کے تاریخی دورہ نیوزی لینڈ کے دوران وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں ممالک کے مشترکہ بیان کے مطابق معاہدے کے تحت بحری مشقوں سمیت دفاعی تعاون کو فروغ دیا جائے گا جبکہ تجارت، ثقافت، کھیل اور سائنس کے شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط کیے جائیں گے۔