سوئٹزرلینڈ: 50کروڑ روپے کا مقروض بھارتی تاجر اور اہلیہ لاپتا

سوئٹزرلینڈ: 50کروڑ روپے کا  مقروض بھارتی تاجر اور اہلیہ لاپتا

حیدرآباد (این این آئی )بھارتی شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تاجر پبا چندر شیکھر اور ان کی اہلیہ سپنا سوئٹزرلینڈ میں چھٹیاں منانے کے دوران پراسرار طور پر لاپتا ہو گئے۔

 دونوں 22 جون کو سوئٹزرلینڈ روانہ ہوئے تھے اور 8 جولائی کے بعد اہل خانہ سے ان کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ بیٹی شریا کی درخواست پر پولیس نے لاپتا ہونے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس سفری ریکارڈ، امیگریشن تفصیلات اور مالی لین دین کا جائزہ لے رہی ہے ۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ جوڑے نے گزشتہ چند برسوں میں 60 سے زائد افراد سے مختلف کاروباری اور ذاتی ضروریات کے نام پر تقریباً 50 کروڑ بھارتی روپے حاصل کیے تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتا ہونے اور ممکنہ مالی بے ضابطگیوں سمیت تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں