ترکیہ :سیزرین آپریشن کرنے پر 100 سے زائد ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی جرمانے ، معطلی اور تربیتی کورسز کی سزا
انقرہ(اے ایف پی)ترکیہ کی وزارت صحت نے سیزرین آپریشن کرنے پر 100 سے زائد ماہر امراض نسواں کے ڈاکٹرز کو جرمانے ، معطلی اور تربیتی کورسز کی سزا دے دی۔
ترک میڈیا کے مطابق یہ کارروائی ملک میں سیزرین پیدائش کی بلند شرح کو کم کرنے کی حکومتی مہم کے تحت کی گئی ہے۔ 2023 کے اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ میں ہر ایک ہزار پیدائشوں میں تقریباً 615 سیزرین آپریشن ہوئے ، جو اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی) کے رکن ممالک میں سب سے زیادہ شرح ہے ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف ڈاکٹرز کو سزا دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ صحت کے نظام میں موجود بنیادی وجوہات کو دور کرنا ضروری ہے۔