کویت میں اڈا غیرمحفوظ ،جنرلز نے کوتاہی کی :امریکی فوجی

 کویت میں اڈا غیرمحفوظ ،جنرلز  نے کوتاہی کی :امریکی فوجی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)کویت میں ایرانی حملے میں بچ جانے والے امریکی فوجیوں نے اپنی اعلیٰ فوجی قیادت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام کو پہلے ہی معلوم تھا کہ کویت میں قائم امریکی اڈا غیر محفوظ ہے ، تاہم بارہا ملنے والی وارننگز کو نظر انداز کیا گیا۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مناسب دفاعی نظام کے بغیر فوجیوں کو ایک غیر محفوظ مقام پر تعینات رکھا گیا۔ رپورٹ میں ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حملے کے بعد بعض سینئر کمانڈرز امدادی سرگرمیوں کی قیادت کرنے کے بجائے عمارت چھوڑ کر نکل گئے ، جبکہ زخمیوں کے طبی انخلا کے لیے بھی مؤثر انتظامات نہیں کیے گئے ۔رپورٹ کے مطابق یکم مارچ کو کویت میں ایرانی حملے میں چھ امریکی فوجی ہلاک اور 30 زخمی ہوئے تھے ۔ واقعے سے متعلق داخلی تحقیقات میں کسی فرد کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا اور نہ ہی پینٹاگون میں کسی کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کی گئی، جس پر ہلاک اور زخمی فوجیوں کے اہلِ خانہ نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں