ایران کے شہر بندر عباس کے مغرب میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایرانی میڈیا

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے شہر بندر عباس کے مغرب میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے دھماکوں کی نوعیت یا اس سے ہونے والے نقصانات سے متعلق تاحال کوئی خبر رپورٹ نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی سینٹ کام نے ایران کے خلاف مزید حملوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران پر کیے جانے والے تازہ حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں اور تجارتی جہازوں پر حملے کرنے کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ان حملوں کی ہدایت امریکی کمانڈر اِن چیف نے دی ہے تاکہ ایرانی افواج کو ان کے اقدامات پر جواب دہ ٹھہرایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں