بوسنیا میں مسلم قبرستان کی بے حرمتی، یادگاری تقریب منسوخ
سراجیوو (اے ایف پی)بوسنیا کے شہر موستار میں ایک مسلم قبرستان کی بے حرمتی کی گئی ہے ۔۔۔
، جس کے باعث پیر کو ہونے والی شہدائے جنگ کی یادگاری تقریب منسوخ کر دی گئی۔ اس واقعے سے مسلم برادری میں شدید رنج و غم اور غصہ پایا جا رہا ہے ۔جنگ کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے جب مقامی مسلمان قبرستان پہنچے ، تو وہاں قبروں کے درمیان اسلام میں نجس سمجھے جانے والے جانور کا سر رکھا ہوا پایا گیا۔ تقدس کی اس سنگین پامالی پر تقریب فوراً منسوخ کر دی گئی۔مقامی مسلمان رکن پارلیمنٹ سانیل کاجان نے صورتحال کو ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قبرستان کو پہلے بھی کئی بار توڑ پھوڑ اور تضحیک آمیز گرافٹی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے ۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments