نیویارک میں نئے ڈیٹا سنٹرز کی تعمیر پر 1 سال کیلئے پابندی
نیویارک(اے ایف پی)امریکی ریاست نیویارک نے مصنوعی ذہانت سے وابستہ بڑے ڈیٹا سنٹرز کی نئی تعمیر پر ایک سال کیلئے پابندی عائد کرتے ہوئے ملک کی پہلی ریاست بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔۔۔
۔ گورنر کیتھی ہوکل نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران اس شعبے کے لیے جامع ضوابط تیار کیے جائیں گے ۔ پابندی 50 میگاواٹ یا اس سے زیادہ صلاحیت والے ڈیٹا سنٹرز پر لاگو ہوگی۔ ناقدین کے مطابق ایسے مراکز بجلی اور پانی کا بے تحاشا استعمال کرتے ہیں، جبکہ ٹیکنالوجی کمپنیاں اسے روزگار اور مصنوعی ذہانت کی ترقی کے لیے ضروری قرار دے رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments