اقوام متحدہ :ایران جنگ پر امریکا چین میں سخت جملوں کا تبادلہ

اقوام متحدہ :ایران جنگ پر امریکا  چین میں سخت جملوں کا تبادلہ

اقوام متحدہ(اے ایف پی)اقوام متحدہ میں ایران جنگ پر امریکا اور چین کے سفارت کاروں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے ۔۔۔

،چین نے اقوام متحدہ میں امریکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگی اقدامات سے مشرق وسطیٰ خطرناک صورتحال کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ چینی مندوب سن لئی نے کہا کہ امریکا یمن اور بحیرہ احمر کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار ہے اور خطے میں کشیدگی بڑھا رہا ہے ۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے چین اور ایران پر یمن کے حوثی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے اور اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔ چین نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانے کا ذمہ دار ہے اور اسے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...