مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آواز دبانے کی کوشش
ممبئی (دنیا نیوز)عالمی ادارہ ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت میں غیر سرکاری تنظیموں اور تنقیدی آوازوں کو دبانے کا مذموم منصوبہ سامنے لے آیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت 8 انسانی حقوق کی تنظیموں نے فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ کے قواعد میں کی جانے والی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے نئے غیرملکی فنڈنگ قوانین، سول سوسائٹی پر سخت نگرانی اورتنظیم سازی کی آزادی کے حق کو دبا رہے ہیں۔انسانی حقوق، پالیسی تحقیق، عوامی شعور، قانونی اصلاحات اور حکومتی احتساب پرکام کرنے والی ہزاروں تنظیمیں زد میں آئیں گی، بھارت کے قوانین عالمی اصولوں کیخلاف ہیں جن کے ذریعے این جی اوز پرغیر ضروری اور حد سے زیادہ پابندیاں عائد کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments