اقوام متحد ہ کی سربراہی کیلئے امیدواروں کی تعداد 7ہوگئی
نیو یارک (اے ایف پی) اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کی دوڑ میں یوگنڈا کے اولارا اوتونّو بھی شامل ہوگئے ہیں،
جس کے بعد امیدواروں کی تعداد سات ہوگئی۔ 75 سالہ اوتونّو سابق اپوزیشن صدارتی امیدوار اور اقوام متحدہ کے سابق اعلیٰ عہدیدار رہ چکے ہیں۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی مدت 31 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے ، جبکہ نئے سربراہ کا انتخاب 2027 کے آغاز میں ہوگا۔ امیدواروں میں چلی کی مشیل بیچلیٹ، ایکواڈور کی ماریا فرنانڈا اسپینوسا، ارجنٹائن کے رافیل گروسی اور دیگر شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments