جنوبی بحیرہ چین میں ویتنامی بحری جہاز ڈوب گیا، 17 افراد لاپتا
ہنوئی (اے ایف پی)جنوبی بحیرہ چین میں خراب موسم کے باعث ویتنام کا مال برداربحری جہاز ڈوب گیا، جس کے بعد 17 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
ویتنامی وزارتِ خارجہ کے مطابق 62 افراد سوار تھے ، امدادی کارروائیوں میں اب تک 45 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے ۔ لاپتا افراد کی تلاش میں ویتنامی اور چینی ریسکیو ٹیمیں، بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔ حادثہ اسپراٹلی جزائر کے قریب پیش آیا، جہاں چین اور ویتنام سمیت کئی ممالک کے درمیان علاقائی تنازع بھی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments