اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب ، سلامتی کونسل میں ابتدائی خفیہ رائے شماری مکمل
نیویارک(اے ایف پی)اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے لیے سلامتی کونسل نے ابتدائی خفیہ رائے شماری مکمل کر لی ، تاہم نتائج ظاہر نہیں کیے گئے ۔
موجودہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی مدت 31 دسمبر 2026 کو ختم ہو رہی ہے ۔ عہدے کے لیے سات امیدوار میدان میں ہیں، جن میں چار خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ امیدواروں میں چلی کی مشیل بیچلیٹ، ایکواڈور کی ماریا اسپینوسا اور ارجنٹائن کے رافیل گروسی شامل ہیں۔ سفارت کاروں کے مطابق فی الحال کوئی واضح امیدوار سبقت حاصل نہیں کر سکا۔ کامیاب امیدوار کو سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے کم از کم 9 ووٹ درکار ہوں گے جبکہ پانچ مستقل ارکان کی مخالفت یا ویٹو سے بھی بچنا ہوگا۔ کئی ممالک پہلی بار کسی خاتون کو اقوام متحدہ کی سربراہ بنانے کے خواہاں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments