یوکرین پرروسی میزائل حملہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک
کیف،برلن(اے ایف پی) یوکرین کے مشرقی علاقے میں روسی میزائل حملے کے نتیجے میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جس میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہو گئے ۔
یوکرینی حکام کے مطابق اب تک 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 4 افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے 74 میزائل اور 284 ڈرون داغے ۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے واقعے کو المناک قرار دیتے ہوئے اتحادی ممالک سے مزید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ مشرقی پولینڈ میں گرنے والا مشتبہ روسی میزائل ماسکو کی لاپروائی اور کشیدگی بڑھانے کی تیاری کو ظاہر کرتا ہے ۔ انہوں نے ایکس پر جاری بیان میں روس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس سے قبل پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے کہا تھا کہ لبلن شہر کے قریب گرنے والے میزائل کے ملبے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر روسی ـ ’’کے ایچ101 ‘‘میزائل تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments