امریکی صدارتی انتخابات کے روز حملے کی منصوبہ بندی،افغان خاتون کی امریکا سے بے دخلی کی سماعت آج ہو گی

امریکی صدارتی انتخابات کے روز حملے  کی منصوبہ بندی،افغان خاتون کی  امریکا سے بے دخلی کی سماعت آج ہو گی

واشنگٹن(اے ایف پی) ٹیکساس میں مقیم افغان خاتون نذیرہ حاجی زادہ کو داعش کی مبینہ حمایت اور 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے روز بڑے حملے کی منصوبہ بندی میں معاونت کے الزام کا سامنا ہے ،نذیرہ حاجی زادہ کی امریکا سے بے دخلی کی سماعت آج ہو گی ۔

 یہ مقدمہ 30 سال قبل قائم ہونے والی امریکی خصوصی دہشت گردی عدالت میں پہلا کیس ہے ۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق نذیرہ مستقل امریکی رہائشی ہیں اور ان کا کوئی سابقہ(صفحہ4بقیہ نمبر13) مجرمانہ ریکارڈ نہیں۔ ایف بی آئی کا الزام ہے کہ انہوں نے داعش سے وفاداری کا اظہار کیا اور اپنے بیٹے عبداللہ حاجی زادہ اور ساتھی ناصر احمد توحیدی کی سازش میں مدد کی۔ عبداللہ کو حملے کی منصوبہ بندی پر 2025 میں 15 سال قید سنائی گئی تھی۔ عدالت میں پیش کیے جانے والے بیشتر شواہد خفیہ رکھے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...