ایران جنگ:برطانیہ میں پیٹرول کی قیمت ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں پیٹرول کی قیمت نومبر 2022کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اس وقت پیٹرول 160پنس اور ڈیزل 179پنس فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے ۔
ایندھن مہنگا ہونے سے برطانوی شہریوں پر مالی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے ۔ گاڑی کا ٹینک بھرنے کی لاگت 88پاؤنڈ تک پہنچ گئی ہے اور آئندہ ہفتوں میں ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے ۔ خام تیل مہنگا اور برطانیہ میں ایندھن کی قیمتیں برقرار ہیں،اس حوالے سے برطانوی میڈیا کے مطابق ایران جنگ کے باعث بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے باعث برطانیہ میں پیٹرول کی قیمت ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments