مقبوضہ کشمیر ، مزید 16 کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط
جموں (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے ریاسی اور رام بن اضلاع میں مزید 16کشمیری کارکنوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے رام بن ضلع میں گیارہ جبکہ ریاسی ضلع میں پانچ کشمیری کارکنوں کی لاکھوں روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کی ہیں۔ ان کارکنوں پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازع کشمیر کے حل کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments