مودی سرکار کے رہنماؤں کے بچے بھی کاکروچ پارٹی میں شامل ہونے لگے

مودی سرکار کے رہنماؤں کے بچے بھی  کاکروچ پارٹی میں شامل ہونے لگے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں امتحانی بے ضابطگیوں اور میرٹ کے خلاف شروع ہونے والی کاکروچ جنتا پارٹی کی احتجاجی تحریک میں برسر اقتدار جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے سینئر رہنماؤں کے بچے بھی شامل ہونے لگے ۔

سی جے پی کی قیادت میں ہونے والے طلبہ احتجاج  کے دوران بی جے پی کے متعدد رہنماؤں کے بچوں نے مظاہرین کی حمایت کا اعلان کیا ہے ، جن میں ایک نام اتر پردیش کے سابق بی جے پی رکن اسمبلی وکرم سنگھ کی بیٹی اور کانٹینٹ کریئیٹر یشاسوینی راجے سنگھ کا بھی ہے ، جنہوں نے دہلی کے جنتر منتر پر ہونے والے طلبہ احتجاج میں بھی شرکت کی تھی۔الجزیرہ ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں یشاسوینی نے بھارت کے نئے وزیر تعلیم پرلہاد جوشی کی تقرری کو ’’مایوس کن مذاق ‘‘قرار دیدیا۔انہوں نے سابق وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی حقیقی ندامت کا اظہار نہیں بلکہ خود کو قربانی کا بکرا ظاہر کرنے کی کوشش ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...