سیوٹا مہاجر بحران، ہلاکتیں 72 تک پہنچ گئیں، کئی افراد لاپتا

سیوٹا مہاجر بحران، ہلاکتیں  72 تک پہنچ گئیں، کئی افراد لاپتا

سیوٹا(اے ایف پی)مراکش کے شہر فنیدق میں درجنوں افراد اپنے لاپتا پیاروں کی تلاش میں پریشان ہیں، جو سپین کے علاقے سیوٹا پہنچنے کیلئے حالیہ دنوں سمندر میں تیر کر سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔

 ہسپانوی حکام کے مطابق مہاجرین کی بڑی تعداد میں آمد کے دوران 72 افراد ہلاک ہوئے ، جبکہ کئی افراد تاحال لاپتا ہیں۔ حکام کے مطابق 60 ہزار سے زائد افراد سیوٹا پہنچے ، جن میں سے بیشتر کو واپس مراکش بھیج دیا گیا۔ مراکش کی انسانی حقوق تنظیم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 130 تک ہو سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...