جنسی الزامات، رباط کے آرچ بشپ کی جگہ عبوری منتظم مقرر
رباط (اے ایف پی)ویٹیکن نے مراکش کے شہر رباط کے آرچ بشپ کرسٹوبل لوپیز رومیرو کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات مکمل ہونے تک آرچ ڈایوسیز کے انتظام کیلئے عبوری منتظم مقرر کر دیا ۔
سرکاری بیان کے مطابق فادر ماریو لیون دورادو کو تمام انتظامی اختیارات کے ساتھ عارضی ذمہ داری سونپی گئی ہے ، جبکہ رومیرو بطور آرچ بشپ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے لیکن ان کے اختیارات معطل رہیں گے ۔ رومیرو پر متعدد خواتین نے جنسی بدسلوکی کے الزامات عائد کیے ہیں، تاہم انہوں نے تمام الزامات کی تردید کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments