سوڈانی فوج کادارفور میں ڈرون حملہ، 35 افراد ہلاک
دارفور (اے ایف پی)سوڈان کے شورش زدہ علاقے دارفور میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔
انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق فوج اور پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان جاری لڑائی نے صورتحال مزید سنگین بنا دی ہے ۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔واضح رہے سوڈان اپریل 2023 سے جاری مسلح تنازع کے باعث شدید انسانی بحران کا شکار ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments