13 سالہ امریکی طالبعلم نے ہوا سے پانی بنانے والی مشین تیار کرلی
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی ریاست اوریگن کے 13 سالہ طالبعلم روئے کم نے ہوا میں موجود نمی کو پانی میں تبدیل کرنے والی جدید مشین تیار کرلی۔۔۔
وٹ فورڈ مڈل سکول کے طالب علم کی ایجاد کا مقصد خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں کسانوں کو آبپاشی کیلئے پانی فراہم کرنا ہے ۔ اس مشین میں ایسے سینسرز نصب ہیں جو مٹی کی نمی اور موسم کے مطابق پانی کی ضرورت کا تعین کرتے ہیں۔ آزمائش کے دوران مشین نے دو گھنٹے میں 10 ملی لٹر پانی تیار کیا۔ روئے کم کو 2026 کے تھری ایم ینگ سائنٹسٹ چیلنج کے ٹاپ 10 فائنلسٹس میں شامل کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments