یونان:پنشن کیلئے والد کی لاش اڑھائی سال فریزر میں رکھنے پر بیٹا گرفتار
ایتھنز(اے ایف پی)یونان میں ایک شخص کو مبینہ طور پر اپنے والد کی لاش اڑھائی سال تک فریزر میں رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 55 سالہ شخص نے والد کی موت کے بعد بھی پنشن وصول کرنے کے لیے لاش چھپائے رکھی۔ پولیس نے ملزم کو پیلوپونیس کے علاقے میستراس سے گرفتار کیا۔ ملزم نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ اس کے والد ایتھنز منتقل ہو گئے ہیں، تاہم تفتیش کے دوران پولیس نے سابق ہوٹل کے تہہ خانے میں رکھے فریزر سے لاش برآمد کر لی۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد کی موت طبعی وجوہات سے ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments