اہلیہ نے طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکار اور تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے تھلاپتی کی اہلیہ سنگیتا سورنالنگم نے شوہر سے علیحدگی کے لیے دائر کیا گیا طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا، جس کے بعد عدالت نے کیس نمٹا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگیتا طلاق کے مقدمے کی سماعت کے موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا وہ مزید اس مقدمے کی پیروی نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ وہ وجے سے علیحدگی نہیں چاہتیں۔ سنگیتا کے موقف کے بعد عدالت نے ان کی درخواست واپس لینے کی اجازت دیتے ہوئے مقدمہ ختم کردیا۔ 27 فروری 2026 کو وجے اور سنگیتا کے درمیان علیحدگی کی خبریں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھیں۔ بعد ازاں سنگیتا نے فیملی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں سنگیتا نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں اپریل 2021 میں وجے اور ایک خاتون اداکارہ کے مبینہ تعلقات کا علم ہوا۔ ان کے مطابق یقین دہانیوں کے باوجود یہ تعلق ختم نہیں ہوا، بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ وجے نے انہیں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے بھی دور کرنا شروع کردیا۔تاہم اب سنگیتا کے اچانک مقدمہ واپس لینے سے اس معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments