ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
انقرہ: (دنیا نیوز) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے۔
ایک بیان میں ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ 3 ملکی دفاعی اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں، حملے کی صورت میں اتحادی ملک مشاورت سے مدد کا طریقہ طے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ترک صدر اردوان پاکستان، سعودی عرب دفاعی اتحاد کو وسعت دینا چاہتے ہیں، مصر مستقبل میں ترکیہ، پاکستان، سعودی عرب دفاعی اتحاد کا حصہ بن سکتا ہے، نئے دفاعی اتحاد کی وزارتی سطح کی کمیٹی قائم کی جائے گی۔
حاقان فیدان کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ، پاکستان، سعودی عرب دفاعی اتحاد کا جنرل سیکریٹریٹ سعودی عرب میں ہوگا، دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے 2 سال 8 ماہ سے کوششیں جاری تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments