آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق ایران سے مذاکرات مثبت رہے، عمانی وزارت خارجہ

مسقط: (دنیا نیوز) عمانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق ایران سے مذاکرات مثبت اور تعمیری رہے ہیں۔

عمانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں ایران کا نام لیے بغیر آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کی، اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی سے گریز اور مذاکرات آگے بڑھانے پر زور دیا۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے طریقہ کار پر مذاکرات جاری ہیں، تمام فریق مذاکراتی پیشرفت کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات سے گریز کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...