یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اماراتی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا، آئل ٹینکر پر ایرانی میزائل حملے کی مذمت کرتے ہیں، اماراتی آئل ٹینکر پر حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اماراتی کمپنی کے 15 جہاز حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اماراتی جہازوں پر 3 حملے کیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments